Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا واقعہ

بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا واقعہ

نلگنڈہ۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں جائیداد کیلئے باپ پر آہنی سلاخ سے حملہ کرکے قتل کردینے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نلگنڈہ انومولا منڈل کے موضع بالیہ کا متوطن گووند ریڈی جس کے دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے اپنی 10ایکر اراضی تینوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن گووند ریڈی کے لڑکوں نے صرف دو بھائیوں میں ہی تقسیم کرنے کیلئے باپ پر دباؤ ڈال رہے تھے آج گووند ریڈی اپنے داماد کے ہمراہ بالیہ میں گرامینا وکاس بینک کے پاس گووند ریڈی اور اس کے داماد پر بیٹا انجی ریڈی نے شدید برہمی کے ساتھ آہنی سلاخ سے سر پر مارنے کی وجہ سے باپ گووند ریڈی برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ بہنوئی شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی دواخانہ سے رجوع کیا گیا۔ آنومولا پولیس نے مقدمہ درج کرکے انجی ریڈی کی تلاش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT