Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بیٹے کے ہاتھوں نذر آتش باپ کی موت

بیٹے کے ہاتھوں نذر آتش باپ کی موت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) سیل فون کیلئے ایک بیٹے کو باپ کا قاتل بنادیا جہاں باپ کی جانب سے بیٹے کی خواہش پوری نہ کرنے پر بیٹے نے اپنے باپ کو زندہ جلادیا۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکے نے اپنے 45 سالہ باپ کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ نرسمہلو جو پیشہ سے مزدور اندرا نگر کالونی بنڈلہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) سیل فون کیلئے ایک بیٹے کو باپ کا قاتل بنادیا جہاں باپ کی جانب سے بیٹے کی خواہش پوری نہ کرنے پر بیٹے نے اپنے باپ کو زندہ جلادیا۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکے نے اپنے 45 سالہ باپ کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ نرسمہلو جو پیشہ سے مزدور اندرا نگر کالونی بنڈلہ گوڑہ میں رہتا تھا۔ 19 سالہ سائی کمار نرسمہلو کی ایک اولاد ہے، سائی کمار اپنے باپ سے سیل فون دلانے کی ضد کر رہا تھا لیکن اس کے باپ نے انکار کردیا تھا جس پر برہمی کا شکار اس لڑکے نے 15 مئی کو ا پنے باپ پر کیروسن ڈالکر اسے آگ لگادی اور جلتی ہوئی حالت میں چھوڑ کر باہر سے کمرہ کا دروازہ بند کردیا اور فرار ہوگیا ۔ نرسمہلو کی چیخ و پکار کو سن کر پڑوسیوں نے مداخلت کی اور دروازہ کھولکر اسے باہر نکالا اور دواخانہ منتقل کیا جہاں دوران علاج کل رات نرسمہلو فوت ہوگیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے اس خصوص میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آ غاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT