Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ’ ’بیٹ مین ورسز سوپرمین :ڈان آف جسٹس ‘‘کا رنگارنگ پریمیئر

’ ’بیٹ مین ورسز سوپرمین :ڈان آف جسٹس ‘‘کا رنگارنگ پریمیئر

لندن ۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کے دو نامور سوپر ہیرو ’’بیٹ مین‘‘ اور ’’سوپرمین‘‘ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ اس ضمن میں لندن میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور سنسنی خیز فلم ’’بیٹ مین ورسز سوپرمین: ڈان آف جسٹس‘‘ کے پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلم اسٹار نے چار چاند لگا دئیے۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ جلوہ گر ہوئی ،تو صرف فوٹو گرافرس پوز نہ دئیے بلکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں بین ایفلک بیٹ مین اور سوپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے۔فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے اطراف گھومتی ہے جو انصاف کے تقاضوں کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے جوکھم مول لیتے ہیں۔ مذکورہ فلم 25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

TOPPOPULARRECENT