Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیڈمنٹن : باوقارسدیر من کپ ہندوستان کا آج کوریا سے مقابلہ

بیڈمنٹن : باوقارسدیر من کپ ہندوستان کا آج کوریا سے مقابلہ

دونگوان ( چین ) ۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈین بیڈمنٹن ٹیم جس کی قیادت سائنا نہوال اور کے سریکانت کررہے ہیں ، باوقار سدیرمن کپ میں چہارشنبہ کو تین مرتبہ کے چمپینس کوریا کا گروپ 1D کے مقابلے میں سامنا کرے گی جسے جیتنا ضروری ہے ۔ ہندوستان جو 2011 ء کے ایڈیشن میں اس دو سالہ ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچے تھے ، اپنی رواں مہم میں افتتاحی مقاب

دونگوان ( چین ) ۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈین بیڈمنٹن ٹیم جس کی قیادت سائنا نہوال اور کے سریکانت کررہے ہیں ، باوقار سدیرمن کپ میں چہارشنبہ کو تین مرتبہ کے چمپینس کوریا کا گروپ 1D کے مقابلے میں سامنا کرے گی جسے جیتنا ضروری ہے ۔ ہندوستان جو 2011 ء کے ایڈیشن میں اس دو سالہ ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچے تھے ، اپنی رواں مہم میں افتتاحی مقابلے میں جو دوشنبہ کو کھیلا گیا ، 2-3 سے ہار گئے اور مزید ایک ناکامی اُن کی اس ایونٹ میں پیش رفت کے امکانات ختم کردے گا ۔ سریکانت اور سائنا سنگلز میں انڈیا کو کامیابی دلاسکتے ہیں ، اور پھر سارا معاملہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز سلور میڈلسٹ جوڑی جوالا گٹا اور اشونی پونپا پر منحصر رہے گا کہ وہ عالمی نمبر 8 کوریائی جوڑی لی سی پی اور شین سیونگ چان کو ویمنس ڈبلز میں شکست دیں۔ مینس ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں سازگار نتیجے کی امید باندھنا کچھ زیادہ پُرامیدی ہوجائے گی کیونکہ کوریا کو عالمی نمبر ایک مینس ڈبلز جوڑی اور عالمی نمبر 8 مکسڈ ڈبلز کی خدمات حاصل ہیں۔ سدیرمن کپ میں 35 ٹیمیں ہیں جنھیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT