Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیڈمنٹن : ہاؤزنگ سوسائٹی چمپینس کو تہنیت

بیڈمنٹن : ہاؤزنگ سوسائٹی چمپینس کو تہنیت

حیدرآباد ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مٹ لائف انڈیا جو ہندوستان کی بڑی لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ہے، اس نے ملک گیر سطح کے ہاؤزنگ سوسائٹی بیڈمنٹن مقابلوں ’پی این بی مٹ لائف آر ڈبلیو اے بیڈمنٹن چمپئن شپ‘ کا گزشتہ روز کامیابی سے حیدرآباد میں اختتام کیا ہے۔ جنرل کیٹگری میں پی گوپی ناتھ (دیپتی سرینگر کالونی واقع مدینہ گوڑہ)، جونیر کیٹگری سے سامیل کلنٹن (مائی ہوم جیول) اور سینئر کیٹگری میں اے ایس این پرساد (دیپتی سرینگر کالونی) پُرجوش فائنلس میں سٹی ونرز قرار پائے۔ ویمن کیٹگری میں ایشور ویلاز کی کے ایشا ہرینی نے ٹائٹل جیتا۔ یہ خطابی مقابلے پی جے آر جی ایچ ایم سی، چندا نگر اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کئے گئے۔ جیتنے والوں کو ٹورنمنٹ کے اختتام پر انیس شیخ، ریجنل ہیڈ، ایجنسی سیلز نے تہنیت پیش کی۔ ہندوستان بھر میں زائد از 750 ہاؤزنگ سوسائٹیز اور بیڈمنٹن کے 25,000 جوشیلے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ کے ذریعے پی این بی مٹ لائف نے زائد از 2,00,000 گھرانوں تک رسائی حاصل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT