Tuesday , December 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / بیڈ کے گدوں کی صفائی نظر انداز نہ کریں

بیڈ کے گدوں کی صفائی نظر انداز نہ کریں

طبی ماہرین کے مطابق اگر گدوں کی مناسب صفائی نہ کی جائے تو ان کی اندرونی میل بیماریاں پھیلنے کا سبب بنتی ہیں ۔
اور غیر محسوس طریقے سے جم جانے والی یہ میل اورگرد صحت کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں ہوتی۔ گدوںکی صفائی کا کام بھی مزید کٹھن ہوجاتا ہے۔ ملازمت پیشہ خواتین گھر اور دفتر کے اُمور کی یکساں انجام دہی کے دوران بعض اوقات گھر کو توجہ نہیں دے پاتیں۔ جو ایک عام خاتون کا خاصہ ہوتی ہے۔ لیکن بعض ملازمت پیشہ خواتین بھی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کہ وہ گھر کی اندرونی و بیرونی صفائی کی طرف توجہ دیں۔بعض اوقات ان کے گھروں میں چھٹی والے دن جائیں تو گدوں کی دھلائی اور صفائی میں مصروف نظر آتی ہیں۔ ۔ گدوں کی صفائی کے وقت کلینر کو اپنی آنکھوں اور ہاتھوں سے بچاکر استعمال کریں کیونکہ اس سے الرجی یا جلد کی خارش کا امکان ہوسکتا ہے۔ بسترکی صفائی کرتے وقت اس بات کو ضرور مدنظر رکھیںکہ جہاں آپ صفائی کررہی ہیں وہ جگہ روشن اور ہوادار ہو۔

TOPPOPULARRECENT