Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / بیکاری میں اضافہ ‘حکومت بے خبر : پی چدمبرم

بیکاری میں اضافہ ‘حکومت بے خبر : پی چدمبرم

حکومت کا آخری بجٹ عوام کو ترغیب کا امکان : ششی تھرور
نئی دہلی ۔ 28 ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس قائد پی چدمبرم نے آج وزیر نریندر مودی پر ان کے تبصرہ کو کہ پکوڑے بیچنے والا بھی بیکار نہیں ہے ‘ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیکاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن مرکزی حکومت کو اس کا اندازہ نہیں ہے وہ ملازمتوں کے موضوع پر ایک مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت اور خود روزگاری میں فرق کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک اور مرکزی وزیر ششی تھرور نے جئے پور میں کہا کہ بی جے پی حکومت کو آئندہ مرکزی بجٹ کے ذریعہ جو اس حکومت کا آخری بجٹ ہوگا امکان ہے کہ عوام کو ترغیب دینے کی کوشش کرے گی ۔ اگر آپ معیشت کا جائزہ لیں تو اس کی اتنی بری حالت کبھی نہیں رہی ۔ ٹیکس اصلاحات سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT