Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / بیکرس ٹیکنالوجی فیر 2017ء

بیکرس ٹیکنالوجی فیر 2017ء

حیدرآباد۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر، حیدرآباد میں بیکرس ٹیکنالوجی کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں فوڈ اور بیکرس انڈسٹری کیلئے ایک اختراعی اور تخلیقی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ بیکرس ٹیکنالوجی فیر کا اہتمام 16 تا 18 نومبر کو ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر واقع حیدرآباد میں کیا جارہا ہے۔ ذمہ داران کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق یہ بیکرس ٹیکنالوجی 2017ء ایک منفرد اور اختراعی ایگزیبیشن ہے جو فوڈ اور بیکری انڈسٹری کیلئے ترتیب دی گئی ہے جہاں ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر حیدرآباد میں 16 تا 18 نومبر بیکنگ اینڈ کنفکشنرس انڈسٹری کو نئے انداز سے وضع کرنے اور اس شعبہ میں انقلابی تبدیلیوں سے روشناس کرایا جائے گا۔ اس ایگزیبیشن میں ملک کے سب سے بہترین شیف حصہ لے رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9551665442 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

تاج کرشنا میں سوترا ایگزیبیشن
حیدرآباد۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) سوترا ایگزیبیشن کے نام سے شہر میں فیشن ایگزیبیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ذمہ داران کے مطابق ہوٹل تاج کرشنا میں 16 اور 17 نومبر کو سوترا ایگزیبیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مسرز ایگزیبیشن میں موتیوں کے شہر میں نت نئے ڈیزائن اور اختراعی اقسام کے فیشن پر مشتمل منفرد جیویلری ہوم ڈیکوریشن کے اشیاء اور دیگر فیشن ایبل اشیاء اس یادگار ایگزیبیشن میں پیش کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT