Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بیکری کی آڑ میں شراب خانہ چلانے والا گرفتار

بیکری کی آڑ میں شراب خانہ چلانے والا گرفتار

حیدرآباد۔30 مئی (سیاست نیوز) بیکری کی آڑ میں بیلٹ شاپ چلانے والے ایک شخص کو سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کرلیا جو بوڈاپل کے علاقہ میں بیکری چلایا کرتا تھا اور اس بیکری میں شراب فروخت کرتا تھا۔ مقامی عوام کی شکایت پر ایس او ٹی روی گوڑ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 51 شراب کی بوتلیں ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات کے لئے اس شخص کو میڑچل پولیس کے حوالے کرلیا۔ روی گوڑہ پرونا نگر بوڈاپل میں رہتا ہے اس نے روزگار کے سلسلہ میں اس علاقہ میں بیکری کھولی اور بیکری کی آڑ میں بیلٹ شاپ چلارہا تھا۔ پولیس میڑچل مصروف تحقیقات ہے۔

 

سڑک حادثہ میں کمسن طالب علم ہلاک
حیدرآباد۔30 مئی (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک کمسن طالب علم فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11 سالہ کریش پاٹل جو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ونستھلی پورم کے ساکن اویناش پاٹل کا بیٹا تھا یہ لڑکا کل شام سیکل چلارہا تھا کہ آٹو ٹرالی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔
سوئیمنگ پول میں غرقاب
حیدرآباد۔30 مئی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں ایک شخص مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 33 سالہ سید سیانی جو بیدر کرناٹک سے تعلق اور پیشہ سے آٹو ڈرائیورکوکٹ پلی کے علاقہ انجیا نگر کا ساکن جو تیراکی کے لئے مقامی سویمنگ پول گیا تھا جہاں وہ متنبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT