Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / بیک وقت انتخابات ، پارٹیوں کی رائے

بیک وقت انتخابات ، پارٹیوں کی رائے

نئی دہلی ۔ /10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بیجو جنتادل اور وائی ایس آر کانگریس نے آج لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت منعقد کرنے کی تجویز کی تائید کی ۔ جملہ 6 پارٹیاں اب بیک وقت انعقاد کی تائید میں ہیں ۔ اہم اپوزیشن کانگریس لا کمیشن سے اس مسئلہ پر ملاقات نہیں کرے گی ۔ تاہم اس میں اس نظریہ کی مخالفت کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں اس نظریہ کو دستوری کجروی قرار دیا ۔ پارٹی کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ اگر یہ تجویز پوری کرلی جائے تو اس سے ہندوستان میں جمہوریت کی بنیاد پر ضرب لگے گی ۔

TOPPOPULARRECENT