Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / بیک وقت 104 مصنوعی سیارے خلا میں نصب

بیک وقت 104 مصنوعی سیارے خلا میں نصب

SRIHARIKOTA, FEB 15 (UNI):-PSLV-C37 carrying 104 satellites successfully lifts-off from Satish Dhawan Space Centre, in Sriharikota on Wednesday. UNI PHOTO-43U

ہندوستان نے نئی تاریخ تحریر کی، صدرجمہوریہ ، وزیراعظم اور صدر کانگریس کی اِسرو کو مبارکباد

سری ہری کوٹہ (آندھراپردیش)۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے  بے مثال کامیابی حاصل کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے آج پولرسیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی سی 37 )کے ذریعہ ریکارڈ 104 مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجا۔ اب تک کسی ملک نے 50  سیٹلائٹ بھی ایک ساتھ نہیں چھوڑے ہیں۔ روس نے ایک ساتھ سب سے زیادہ 33 سیٹلائٹ چھوڑے تھے۔ ان 104 مصنوعی سیاروں کا جملہ وزن 1378 کلو گرام ہے اور ان میں 96  صرف امریکہ کے سیٹلائٹ ہیں۔ یہ سیارے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچنگ پیاڈ سے صبح 9.28  بجے داغے گئے۔ مشن میں اہم سیٹلائٹ 714 کلو گرام وزن والا کارٹوسیٹII سیریز سیٹلائٹ ہے جو اسی سیریز کے پہلے لانچ ہوئے دیگر مصنوعی سیارہ کی طرح ہے۔ اس کے علاوہ اسرو کے دو اور 101 غیر ملکی نانو سیٹلائٹ) مصنوعی سیاروں) کو بھی خلا میں بھیجا جن کا جملہ وزن 664 کلو گرام ہے۔ پی ایس ایل وی کی یہ 39 ویں پرواز تھی اور ان میں سے صرف ایک ہی پرواز ناکام رہی ہے۔ اسرو کے دو نانو سیٹلائٹ آئی این ایس 1A اور آئی این ایس 1B ہیں۔ اس کی لانچنگ کا مقصد ان سیٹلائٹ کی نئی صلاحیتوں کو پرکھنا ہے ۔ ان پر جملہ چار پے لوڈ لگے ہوئے ہیں جنہیں اسرو کے خلائی ایپلی کیشنز سنٹر اور لیباریٹری فار الیکٹرو آپٹک سسٹمس نے بنایا ہے۔ غیر ملکی سیٹلائٹ میں اسرائیل، قازقستان، نیدرلینڈز ، سوئٹزرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے ایک اور امریکہ کے96  سیٹلائٹ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولرسیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) سے خلا میں بھیجے گئے

مصنوعی سیاروں کی تعداد اب بڑھ کر 206ہو جائے گی۔ اسرو کا یہ قابل اعتماد لانچنگ پیاڈ اب تک 122 مصنوعی سیاروں کو کامیابی سے مدار میں نصب کر چکا ہے۔ اس میں 79 غیر ملکی اور 43  ملکی سیٹلائٹ شامل ہیں۔ لانچنگ کے ٹھیک 17 منٹ بعد جہاز کے 510کلومیٹر کی اونچائی پر پہنچنے کے ساتھ سب سے پہلے کارٹوسیٹ II سیٹلائٹ الگ ہوا اور اسے متعین مدار میں نصب کردیا گیا۔ اس کے ایک منٹ بعد آئی ۔این ایس 1A اور آئی این ایس 1B راکٹ سے الگ ہوگئے ۔ اس کے بعد ایک ایک کرکے تمام 101 غیرملکی سیٹلائٹ بھی راکٹ سے الگ ہو کر اپنے مقررہ شمسی مدار میں نصب ہو گئے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اپنے پیام مبارکباد میں صدرنشین اے ایس کرن کمار سے کہا کہ ’’مَیں خلوص دل سے اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات آپ کو اور اسرو کے ارکان عملہ کو اس کارنامہ پر پیش کرتا ہوں کہ بیک وقت 104 مصنوعی سیارے خلا میں روانہ کرکے اس نے ایک سنگ میل کارنامہ انجام دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے ملک کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرو کو اس کارنامہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنے پیام ِ مبارکباد میں کہا کہ ہندوستان نے خلا اور سائنٹفک کارناموں میں پوری دنیا کی قیادت کی ہے اور آج کا کارنامہ ایک بار پھر ہمیں اور ملک کے عوام کو فخر کا موقع فراہم کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT