Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / بیگم اختر کو’ گوگل ‘کا خراج عقیدت

بیگم اختر کو’ گوگل ‘کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیٹ کے مشہور سرچ انجن ’گوگل‘ نے ملکہ غزل بیگم اختر کو آج ان کے 103ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک رنگین و خوبصورت ’ڈوڈل‘ بناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اترپردیش کے فیض آباد میں 7 اکتوبر 1914 ء کو پیدا ہوئی پدم بھوشن بیگم اختر کو رنگین تصویر میں ان کے ہاتھ میں ستار لئے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اختری بائی فیض آبادی عرف بیگم اختر دادرا ٹھمری کیساتھ ساتھ غزل گلوکاری میں اپنے مخصوص انداز کیلئے مشہور ہوئیں حکومت نے ان کے صد سالہ یوم پیدائش کو قومی سطح پر منایا تھا۔اس موقع پر ان کی یاد میں ایک چاندی کا سکہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ بیگم اختر نے چالیس کے دہے میں کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔بیگم اختر کا انتقال 1947 میں حیدرآباد میں 30 اکتوبر کو ہوا جب وہ اپنا پروگرام پیش کرنے گئی تھیں۔

 

سرینگر میں عدنان سمیع کا کنسرٹ
سری نگر۔ 7اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو گاڑیوں کی تلاشی اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔تلاشی کا یہ سلسلہ ظاہری طور پر شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں معروف گلو کار، موسیقار، میوزک کمپوزر اور ایکٹر عدنان سمیع خان کا ہفتہ کی شام منعقدہ کنسرٹ کے پیش نظر شروع کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT