Sunday , August 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بیگم بازار پولیس تحویل سے سارق بہ آسانی فرار

بیگم بازار پولیس تحویل سے سارق بہ آسانی فرار

چار دن گذرنے کے باوجود پولیس ملازم کو تلاش کرنے میں ناکام
حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں کمیونٹی فرینڈلی پولیسنگ کے ذریعہ پولیس کے کردار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں اور جدید آلات و عصری ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ پولیس کیلئے کسی بھی چیالنج کا سامنا اب مشکل نہیں رہا ۔ باصلاحیت اور ہونہار پولیس کیلئے سب سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں ۔ لیکن ان اقدامات کے باوجود پولیس کی چال اور ڈھنگ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔کہا جاتا ہے کہ سب کچھ بدل سکتا ہے لیکن فطرت نہیں کہ مصداق پولیس لاپرواہی اور اپنے انداز طرز عمل سے باز نہیں آنے والی ایک ایسے ہی واقعہ میں پولیس کی لاپرواہی اور فرض سے ان کی حقیقی دلچسپی ظاہر ہوگئی ۔ جب پولیس کی تحویل سے ایک سارق بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اس واقعہ سے بیگم بازار پولیس کی قلعی کھول گئی ۔ جہاں پولیس تحویل سے ایک عادی سارق فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے بعد پولیس نے غیر معمولی چوکسی اختیار کرلی ہے اور مفرور سارق کی تلاش میں پولیس نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے ۔ باوجود اس کے 4 دن گذرنے کے بعد بھی سارق کا کوئی پتہ نہ چل سکا ۔ اس واقعہ پر پولیس کے اعلی عہدیدار بھی پس و پیش کا شکار ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سرقہ کے معاملہ میں بیگم بازار پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کیا تھا اور پوچھ تاچھ کی غرض سے سلمان کو بیگم بازار پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا تھا جو بہ آسانی پولیس تحویل سے فرار ہوگیا اور پولیس چوکسی پر سوالیہ نشان لگایا ۔ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے پر مکمل تفصیلات اور احترام سے شہریوں کا استقبال کرنے والے ان دنوں میں جبکہ ہر طرح کی ٹکنالوجی کے استعمال جاری ہے اور قدیم عادی سارقوں کو بھی چند منٹوں میں گرفتار کر لیا جارہا ہے ۔ اسے وقت بیگم بازار پولیس کے ہاتھ ایسے سارق کو اپنی لاپرواہی کے سبب فرار ہونے کا موقع فراہم کردیا ۔ پولیس بیگم بازار نمائش کے افتتاح سے اختتام تک من مانی اقدامات کے الزامات پائے جاتے ہیں ۔ پولیس سارق کی فراری کے بعد درخواست گذاروں کو جواب دینے کا موقف نہیں رکھتی ۔ بلکہ انہیں ٹال مٹول کی پالیسی کے تحت ہر دن چکر کاٹنے پر مجبور کر رہا ہے ۔بیگم بازار پولیس تحویل سے سارق کی فرار کے معاملہ میں پولیس کے اعلی عہدیدار تشویش کا شکار ہیں اور پولیس کے رویہ پر شدید برہمی ظاہر کر رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس عابڈس ڈیویژن مسٹر بکشم ریڈی نے اس بات کی توثیق کی اور بتایا کہ سلمان کو موٹر سایئکل سرقہ کے معاملہ میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ جو فرار ہوگیا ۔ انہوں نے بیگم بازار عملہ پر شدید ناراضگی کا ا ظہار کیا اور بتایا کہ پولیس بہت جلد اس مفرور سارق کو پکڑ لے گی ۔

TOPPOPULARRECENT