Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بیگم پیٹ اور ٹپہ چبوترہ میں دو افراد کی خودکشی

بیگم پیٹ اور ٹپہ چبوترہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں بیگم پیٹ اور ٹپہ چبوترہ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی جو شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھے۔ ایک شخص نے جو بیوی کی بیماری کیلئے قرض حاصل کیا تھا اور قرض کی ادائیگی کیلئے پریشان تھا۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ ویریشن جو پیشہ سے برہمن واڑی علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ اس شخص کی بیوی کی صحت ناساز تھی اور کافی عرصہ سے اس کی بیوی بیمار تھی۔ اس نے اپنی بیوی کے علاج پر بھاری رقم خرچ کردی اور یہ رقم کیلئے ویریش نے قرض حاصل کیا تھا جس کی ادائیگی اس کے لئے مشکل بن گئی تھی اور وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا۔ ان حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق 30 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے کاروان علاقہ کا ساکن تھا، اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ قرض کے بوجھ سے پریشان اس شخص نے اپنے خودکشی نوٹ میں خود کو دھوکہ باز بتایا۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور مالی پریشانیوں کے سبب یہ تنگ آ چکا تھا جس نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ نرسنگ راؤ نے 11 سال قبل لومیارج کیا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT