Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بیگم پیٹ میں آتشزدگی واقعہ ، چار افراد کو بچالیا گیا

بیگم پیٹ میں آتشزدگی واقعہ ، چار افراد کو بچالیا گیا

فائر سرویس عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب : ریجنل فائر آفیسر

فائر سرویس عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب : ریجنل فائر آفیسر

حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ علاقہ میں پیش آئے مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں فائر انجن عملہ نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب رکمنی ٹاورس بیگم پیٹ جس میں رہائشی پینٹ ہاؤس کے علاوہ خانگی اداروں کے دفاتر بھی موجود ہیں جس میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ بلڈنگ کے سکیورٹی گارڈ نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس کے نتیجہ میں سکندرآباد ‘ مولاعلی اور صنعت نگر سے تعلق رکھنے والے فائر انجن کچھ ہی دیر میں جائے حادثہ پر پہونچ گئے ۔ پہلی ‘ دوسری اور تیسری منزل پر خانگی اداروں کے ساز و سامان جلکر خاکستر ہوگئے ۔ جبکہ پینٹ ہاؤس میں مقیم ایک خاندان پھنس گیا تھا ۔ فائر انجن عملہ نے چار افراد کو وہاں سے کامیاب طور پر بچالیا ۔ ریجنل فائر آفیسر مسٹر جی وی نارائن راؤ نے سیاست نیوز کو بتایا کہ تقریباً تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر انجن عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ پہلی منزل میں لگی اور کچھ ہی دیر میں دوسری اور تیسری منزل تک پہونچ گئی ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT