بیگم پیٹ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقامی عوام اور رشتہ داروں کی شکایت پر کارروائی انجام دی۔ بتایا جاتا ہیکہ 66 سالہ لیلہ ساویتری جو شام لعل بلڈنگ علاقہ میں رہتی تھی، پولیس نے اس خاتون کی نعش کو اس کے مکان سے دستیاب کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ مقامی عوام نے دروا

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقامی عوام اور رشتہ داروں کی شکایت پر کارروائی انجام دی۔ بتایا جاتا ہیکہ 66 سالہ لیلہ ساویتری جو شام لعل بلڈنگ علاقہ میں رہتی تھی، پولیس نے اس خاتون کی نعش کو اس کے مکان سے دستیاب کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ مقامی عوام نے دروازہ پر دودھ کے پیاکٹس کو دیکھ کر اس خاتون کے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ لیلا ساوتری کے دروازے پر2 تا 3 دن سے دودھ کی پیاکٹس ویسے ہی تھے۔ پولیس کو شبہ ہیکہ 2 تا 3 دن قبل اس ضعیف خاتون کا قتل کردیا گیا ہوگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT