Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بیگم پیٹ میں برقی شاک سے ایک شخص کی موت

بیگم پیٹ میں برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کی برقی شاک کی زد میں آکر موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سریکانت جو شام لعل بلڈنگ کے ساکن سریدھر راو کا بیٹا تھا۔ وہ کل شام اپنے ساتھی کے مکان کے قریب موٹر سیکل رکھ کر گیا تھا اور جب واپس ہوا تو گاڑی پر برقی کا تار پڑا ہوا تھا ۔ بارش اور ہواؤں کے سبب سریکانت فوری برقی شاک

حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کی برقی شاک کی زد میں آکر موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سریکانت جو شام لعل بلڈنگ کے ساکن سریدھر راو کا بیٹا تھا۔ وہ کل شام اپنے ساتھی کے مکان کے قریب موٹر سیکل رکھ کر گیا تھا اور جب واپس ہوا تو گاڑی پر برقی کا تار پڑا ہوا تھا ۔ بارش اور ہواؤں کے سبب سریکانت فوری برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کیااور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT