Friday , November 24 2017
Home / دنیا / بیگم کی برہنہ تصویر… ٹرمپ دل کی بھڑاس نکالنے پر مجبور!

بیگم کی برہنہ تصویر… ٹرمپ دل کی بھڑاس نکالنے پر مجبور!

واشنگٹن ۔ 26 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست یوٹا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز کے حامی ایک گروپ نے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ سے متعلق ایک اشتہار جاری کرکے ووٹرز کو حیران کردیا۔ گروپ نے صاحب ثروت امیدوار کی اہلیہ ’’ملینیا ٹرمپ‘‘ کے حوالے سے تیار کیے گئے اشتہار کے عنوان میں کہا گیا ہے :’’ملینیا ٹرمپ سے ملئے، امریکہ کی خاتون اوّل‘‘۔حریف گروپ نے اپنی مہم میں ٹرمپ کی اہلیہ اور سابق فیشن ماڈل کی جوانی کی ایک تصویر استعمال کی ہے۔ اس تصویر میں وہ ایک جانور کی کھال پر برہنہ حالت میں لیٹی ہوئی ہیں۔ یہ اشتعال انگیز اشتہار یوٹاہ ریاست میں منگل کے روز ہونے والے تمہیدی انتخابات کے آغاز سے قبل نشر کیا گیا ہے۔ اس اشتہار نے معرکے کو ٹیڈ کروز کے ساتھ جھڑپ میں تبدیل کردیا جس کا موضوع دونوں امیدواروں کی بیگمات ہیں۔ٹرمپ جو کہ اپنے انتخابی حریفوں پر شدید تنقید کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے ٹوئیٹر پر جواب دیتے ہوئے ٹیڈ کروز کو اس طرح متنبہ کیا کہ ’’خبردار رہو، نہیں تو میں تمہاری اہلیہ کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دوں گا!‘‘۔ اس کے بعد ٹرمپ نے اپنے حریف کو ’’جھوٹا ٹیڈ‘‘ قرار دیا۔ ادھر قدامت پسند سینیٹر ٹیڈ کروز نے خود کو اپنے حریف کی اہلیہ کی برہنہ تصویر والے اشتہار سے دور کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ: ’’تمہاری بیگم کی تصویر ہمارے پاس نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT