Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / بیگو سرائے میں امبیڈکر کی مورتی پر سیاہی پوتی گئی

بیگو سرائے میں امبیڈکر کی مورتی پر سیاہی پوتی گئی

بیگو سرائے 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک کی ریاستوں میں مجسموں کو نقصان پہنچانے اور سیاہی پوتے جانے کی خبروں کے درمیان اب بہار کے ضلع بیگو سرائے میں سماج دشمن عناصر نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی پر سیاہی پوت دی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ بلیا تھانہ علاقہ کے بلیا بازار میں نصب ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی پر جمعہ کی رات نامعلوم لوگوں نے سیاہی پوت دی۔ متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے بلیا تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔

ایس ایس پی شوپیان عسکری حملے میں بال بال بچ گئے
سرینگر 17مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ضلع شوپیان کے ایس ایس پی اے ایس ڈنکر حاجی پورہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بال بال بچ گئے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ حرمین شوپیان کے حاجی پورہ میں ہفتہ کی صبح عسکریت پسندوں نے ایس ایس پی کی گاڑی پر گولیاں چلائیں، تاہم فائرنگ میں ایس ایس پی اور ان کے محافظین کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین فائرنگ کا مختصر تبادلہ بھی ہوا۔

TOPPOPULARRECENT