Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / بیگو سرائے میں کنہیاحامیوں او ربجرنگ دل کے کارکنوں میں مد بھیڑ۔ ویڈیو

بیگو سرائے میں کنہیاحامیوں او ربجرنگ دل کے کارکنوں میں مد بھیڑ۔ ویڈیو

کنہیا اپنے حامیوں کے ساتھ منسور چوک میں جلسہ عام سے خطاب کر واپس لوٹ رہے تھے جب ان پر حملہ ہوا ۔ اس واقعہ میں ان کے قافلے کے کئی گاڑیوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

بیگوسرائے۔جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار پر بہار کے بیگوسرائے میں حملہ ہوا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہاں بھگوان پور کے دہیا میں کنہیا کمار اور بجرنگ دل حامیوں کے درمیان جم کر مارپیٹ ہوئی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ کنہیا کمار منگل کے روز اپنے حامیوں کے ساتھ منصور چو ک میں ایک جلسہ عام کو خطاب کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے جب ان پر یہ حملہ ہوا۔

اس واقعہ میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ ساتھ ہی ان کے قافلے کی کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے جانے کی بات سامنے ائی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز پٹنہ اے ائی ائی ایم ایس کے ڈاکٹروں نے بدسلوکی کا الزام لگایاتھا۔

اے ائی ایس ایف لیڈر سوشیل کو دیکھنے کے لئے پہنچے کنہیا حامیوں اور اسپتا ل کے سکیورٹی عملے کے بیچ اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

منگل کے روزبیگوسرائے میں پیش ائے واقعہ کے بعد کنہیا کمار نے حملہ آواروں کے خلاف ایف ائی آر بھی درج کرائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT