Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بی آر جی ایف فنڈس کے استعمال میں لاپرواہی پر ناراضگی

بی آر جی ایف فنڈس کے استعمال میں لاپرواہی پر ناراضگی

نظام آباد:22؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشد کا اجلاس صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو کی صدارت میں ضلع پریشد ہال میں منعقد ہوااس اجلاس میں بی آر جی ایف کے متعلق 25.34 کروڑ روپئے کے کاموں کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے اجرائی کیلئے ریاستی حکومت سے سفارش کی گئی۔ اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے رکن اوپالہ شوبھانے بی آر جی ایف

نظام آباد:22؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشد کا اجلاس صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو کی صدارت میں ضلع پریشد ہال میں منعقد ہوااس اجلاس میں بی آر جی ایف کے متعلق 25.34 کروڑ روپئے کے کاموں کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے اجرائی کیلئے ریاستی حکومت سے سفارش کی گئی۔ اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے رکن اوپالہ شوبھانے بی آر جی ایف کے کاموں کی منظوری کیلئے اجلاس لمحہ آخر میں منعقد کیا گیا ۔ قبل ازیں اجلاس کا انعقاد میں لاتے ہوئے فنڈس کی اجرائی کیلئے حکومت سے سفارش کی جاتی تو بہتر ہوتا۔ ایم ایل سی وی جی گوڑنے بی آر جی ایف فنڈس کے متعلق ضلع پریشد کے عہدیداروں کی لاپرواہی پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر فیصلہ نہ کئے جانے کی وجہ سے مرکزی حکومت این آر جی ایس کے فنڈس بھی گذشتہ سال واپس لوٹ گئے تھے۔لہذا اجلاس کے انعقاد کیلئے صحیح وقت پر اجلاس منعقد کریں انہوں نے ایجنڈہ کی عدم فراہمی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پریشد کے اجلاس سے ایک دن قبل ہی اراکین کو ایجنڈہ فراہم کرنے کی خواہش کی۔ اجلاس میں سال 2014-15 کے بی آر جی ایف کے 25.34 کروڑ روپئے کے کاموں کے تخمینہ کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے قرار داد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کلکٹر رونالڈ روز ، ضلع پریشد سی ای او راجہ رام ، اراکین اسمبلی محمد شکیل عامر، ہنمنت شنڈے، گنیش گپتا، باجی ریڈی گوردھن، ای رویندرریڈی کے علاو ہ نائب صدرنشین ضلع پریشد سمن ریڈی، آئی سی ڈی ایم ایس چیرمین ایم کے مجیب الدین، صدرنشین ڈی سی سی بی پٹواری گنگادھر، ایم پی پی ارکان، زیڈ پی ٹی سی ارکان نے شرکت کی۔بعدازاں ضلع پلاننگ کمیٹی کا اجلاس صدرنشین ضلع پریشد راجو دفعدار کے اجلاس میں منعقد کرتے ہوئے بی آر جی ایف کے25.34 کروڑ فنڈس کی تجاویزات حکومت کو روانہ کرنے اور اڈیشنل 50 فیصد فنڈس 11 کروڑ 32لاکھ 49 ہزار منظوری کیلئے حکومت کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جملہ 36 کروڑ 66لاکھ 49 ہزار بی آرجی ایف ایکشن پلان 2014-15 کے تحت تجاویزات کو منظوری دیتے ہوئے حکومت کو روانہ کرنے قرار داد منظور کی گئی ۔ ضلع پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی ، ضلع کلکٹر ، ضلع پریشد سی ای او ، ڈی پی سی ارکان نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT