Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف ، بی جی بی کمانڈرس کا اجلاس

بی ایس ایف ، بی جی بی کمانڈرس کا اجلاس

ٹونامورا (تریپورہ) ۔20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کی سطح کا ایک اجلاس آج منعقد کیا گیا جس میں محکمہ سراغ رسانی کی اطلاعات پر سرحدپار جرائم کو کچلنے کیلئے مشترکہ کارروائی کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ ڈی آئی جی، بی ایس ایف، برجیش کمار نے کہا کہ یہ مسائل اجلاس میں زیربحث آئے اور اسمگلنگ، سرقہ، مویشیوں کا سرقہ، سرحد کی خلاف ورزیاں، دراندازی، سرحدی ستونوں کو نقصان پہنچانا اور سرحدی انفراسٹرکچر جیسے خاردار تار نصب کرنے سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT