Saturday , December 15 2018

بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس میں فائرنگ کا تبادلہ

جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحدپر پاکستان کی اشتعال انگیزی

جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحدپر پاکستان کی اشتعال انگیزی
جموں۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے ضلع کتھوا میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ عمل میں آیا ۔ بی ایس ایف عہدیدار نے مزید کہا کہ ’’ پاکستانی رینجرس نے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر کل رات سرحدی چوکی پر چند چھوٹے مورٹار بموں وار چھوٹے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی تھی اور بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ چلاتے ہوئے ہم ( بی ایس ایف) نے بھی چند راؤنڈ فائرنگ کی‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ مختصر وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا لیکن اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ شہری علاقوں پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ‘‘ کرول کرشنا اور بونڈی سرحدی چوکیوں کو مورٹار شلباری کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس سرحدی ریاست پر اضلاع سامبا اور کتھوا میں بین الاقوامی سرحد پر چند دن کی خاموشی کے بعد کل رات دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ ضلع کتھوا میں بین الاقوامی سرحد پر 6جنوری کو پاکستانی رینجرس کی فائرنگ اور مابعد جنگ بندی ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT