Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف جوان کے اکاؤنٹ پر کئی پاکستانی دوست، سیکوریٹی کی کڑی نظر

بی ایس ایف جوان کے اکاؤنٹ پر کئی پاکستانی دوست، سیکوریٹی کی کڑی نظر

نئی دہلی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی اہلکاروں کو دی جانے والی غذا معیار میں خرابی کا الزام لگانے والے بی  ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کے فیس بک اکاؤنٹس اب انٹلیجنس اداروں کی کڑی نگرانی میں آگئے ہیں کیونکہ پاکستان سے اب اس کے کئی دوست بن گئے ہیں۔ یادو کے ان اکاؤنٹس کے 6000 دوستوں میں تقریباً 17 فیصد پاکستانی ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارم کسی استعمال کنندہ کو اپنے اکاؤنٹ میں دوست بنانے کی اجازت اور سہولت دینا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ یادو کے فیس بک اکاؤنٹس پر جس میں اس نے غذائی معیار پر ویڈیو کلپس پوسٹ کیا تھا، پاکستان کے رہنے والے کئی افراد بھی دوستوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT