Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف چوکیاں پاکستانی فائرنگ وشلباری کا پھر نشانہ

بی ایس ایف چوکیاں پاکستانی فائرنگ وشلباری کا پھر نشانہ

دو روزہ سکوت ٹوٹ گیا ۔ فائر بندی کی تازہ خلاف ورزی میں کوئی جانی نقصان نہیں
جموں۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرحد پار فائرنگ اور گولہ باری میں دو روزہ سکوت کے بعد پاکستانی دستوں نے آج ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد ( آئی بی ) کے پاس ہندوستانی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا ‘ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان رینجرس نے بلااشتعال فائرنگ شروع کی اور پھر ارنیا سیکٹر میں شل باری کے ذریعہ بی ایس ایف چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ یہ فائرنگ آج صبح تک چلتی رہی ‘ جس پر ہندوستانی دستوں نے موثر جواب دیا ۔ اس فائرنگ اور گولہ باری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کسی کو زخم آئے ۔ 13ستمبر اور 18ستمبر کے درمیان آئی بی اور لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستانی دستوں کی طرف سے فائرنگ اور شل باری کا سلسلہ چلتا رہا تھا ۔ اس مدت کے دوران ایک بی ایس ایف جوان اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے اور اضلاع جموں و پونچھ میں پاکستانی دستوں کی فائر بندی کی خلاف ورزی میں 12دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔ 17 اور 18 ستمبر کی درمیانی رات پاکستان رینجرس نے ارنیا سیکٹر میں بلااشتعمال فائرنگ کے بعد مورٹار شل بھی فائر کئے تھے ۔ اُس رات سے قبل ارنیا سیکٹر میں ہی کئی سرحدی چوکیوں اور دیہات پاکستانی دستوں کی حرکتوں کا نشانہ بنے تھے ۔ مورٹار شل ارنیا ٹاؤن تک پہنچے اور تقریباً ایک درجن گولے ارنیا بس اسٹانڈ میں پھٹ پڑے جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔

باغی بی ایس پی لیڈر کی ایس پی میں شمولیت
لکھنو ۔ 21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کے باغی لیڈر اندرجیت سروج جو مایاوتی زیرقیادت پارٹی کی اترپردیش میں حکومت کے وقت وزیر تھے ‘ آج سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ یہاں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں اندرجیت کے علاوہ کئی بی ایس پی ورکرس بھی سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے جن میں وہ پارٹی امیدوار بھی ہیں جنہوں نے 2017ء کے یو پی اسمبلی چناؤ لڑے ۔ اندرجیت 4 مرتبہ کے ایم ایل اے ہیں ۔انہوں نے بی ایس پی کے داخلی ماحول پر تنقید کی ۔

TOPPOPULARRECENT