Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی ایس ایف کی ہاف مراتھن میں 600 افراد شریک

بی ایس ایف کی ہاف مراتھن میں 600 افراد شریک

جموں ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی حفاظت کا فرض ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کی یاد میں بی ایس ایف کے زیراہتمام آج منعقدہ ہاف مراتھن میں مختلف عمر کے 600 افراد نے حصہ لیا ۔ پلورہ کیمپ پر منعقدہ رمل دوڑ کے علاوہ جموں کے اکھنور اور میراں صاحب ، ضلع راجوڑی کے سندربانی اور سامبا ضلع میں بھی ہاف مراتھن کا انعقاد عمل میں آیا ۔ دو زمروں میں اس دوڑ کا اہتمام کیا گیا ۔ 21 کیلو میٹر کا ہاف مراتھن خواتین اور مردوں کے لئے تھے اور پانچ کیلو میٹر کی دوڑ صرف خواتین کے لئے رکھی گئی تھی ۔ مردوں کے زمرہ میں ڈوگرہ رجمنٹ کا غلبہ رہا ۔ جنہیں پانچ انعامات حاصل ہوئے ۔ خواتین کے زمرہ میں اکھنور گورنمنٹ کالج کی لڑکیوں نے بازی مارلی ۔ سپاہی جگدیش کمار اور ریٹا کو بالترتیب مرد اور خواتین زمروں میں دوڑ جیت لی ۔ ان دونوں کو فی کس 25000 کے رقمی انعامات دیئے گئے ۔

 

TOPPOPULARRECENT