Thursday , December 13 2018

بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل صارفین 3,407.39 کروڑ اداشدنی

نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری بیمار ٹیلی کام فرمس بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو ڈسمبر 2014 ء تک صارفین سے 3,407.39 کروڑ روپئے بقایا جات ادا شدنی ہیں۔ وزیر ٹیلی کام روی شنکر پرساد نے لوک سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ بی ایس این ایل کے لینڈ لائن اور موبائیل سرویسیس کے بقایا جات 2,520.31 کروڑ اور ایم ٹی این ایل کے 887.08 کروڑ روپئے ہ

نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری بیمار ٹیلی کام فرمس بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو ڈسمبر 2014 ء تک صارفین سے 3,407.39 کروڑ روپئے بقایا جات ادا شدنی ہیں۔ وزیر ٹیلی کام روی شنکر پرساد نے لوک سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ بی ایس این ایل کے لینڈ لائن اور موبائیل سرویسیس کے بقایا جات 2,520.31 کروڑ اور ایم ٹی این ایل کے 887.08 کروڑ روپئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ 3 سال اور ڈسمبر 2014 ء تک جملہ 25,341.48 کروڑ روپئے کی رقم بی ایس این ایل نے صارفین سے وصول کئے ہیں۔ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل نے دیگر بقایا جات کی بازیابی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں ایس ایم ایس کے ذریعہ یاد دہانی اور صارفین کو ٹیلی فون کنکشن منقطع ہونے سے قبل بقایا ادا کرنے کی ترغیب شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT