Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / بی ایس این ایل جنرل منیجر کیخلاف سی بی آئی کارروائی

بی ایس این ایل جنرل منیجر کیخلاف سی بی آئی کارروائی

نئی دہلی ، 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج بی ایس این ایل جنرل منیجر اے کے گپتا کے مکان اور دفاتر کی تلاشی لی، جو مبینہ طور پر حکومت سے اجازت لئے بغیر تین کمپنیاں چلارہے ہیں۔ یہ تلاشی اتر پردیش میں نوئیڈہ کے دو مقامات اور دہلی میں حوض خاص کے ایک مقام پر کی گئی ہے۔ یہ کمپنیاں بتایا جاتا ہے کہ بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) کے عہدہ دار اور اُن کی اہلیہ چلا رہے ہیں۔ ایک سی بی آئی عہدہ دار نے کہا کہ گپتا کی قیامگاہ سے تقریباً 3.29 لاکھ روپئے نقدی ضبط کئے گئے۔ دو مقامات پر جائیدادوں کے دستاویزات بھی پائے گئے۔

TOPPOPULARRECENT