Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بی ایس این ایل حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ کی عدالت

بی ایس این ایل حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ کی عدالت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : بھارت سنچار نگم لمٹیڈ حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ کے گاہکوں کی شکایات کا ازالہ کے لیے پرنسپل جنرل مینجر ٹیلی کام ڈسٹرکٹ کی صدارت میں حیدرآباد میں ایچ ٹی ڈی لیول ٹیلی فون عدالت منعقد کرے گا ۔ 31 جنوری سے قبل بی ایس این ایل کے پاس رجسٹر کروائی گئی ٹیلی کام سرویسیس کی شکایات جو ایریا جی ایمس کے فیصلہ کے محاذی ہوں اس ایچ ٹی ڈی عدالت میں قابل غور ہوں گی ۔ اس طرح کی عرضیاں اے جی ایم ( سی ایس ) دفتر پرنسپل جنرل مینجر ، حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ ، بی ایس این ایل بھون آدرش نگر حیدرآباد کو روانہ کی جاسکتی ہیں ۔ 16 فروری تک وصول شدہ نمائندگیوں کو عدالت ہذا میں لیا جائے گا ۔ عدالت کی تاریخ ، وقت اور مقام سے بعد ازاں عرضی گذار کو مطلع کیا جائے گا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT