Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بی ایس این ایل کی خدمات میں پیشرفت

بی ایس این ایل کی خدمات میں پیشرفت

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی ایس ین یل مستقر محبوب نگر کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات ہر 3 جی خدمات کو وسیع کرنے کی غرض سے 35 کے منجملہ 32 ٹاورس نصب کرچکا ہے ۔ باقی 3 ٹاورس کا کام قریب الختم ہے ۔ اس بات کا انکشاف جنرل مینجر بی ایس ین یل مسٹر پدمنابھیم نے مستقر محبوب نگر پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مسرت کا

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی ایس ین یل مستقر محبوب نگر کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات ہر 3 جی خدمات کو وسیع کرنے کی غرض سے 35 کے منجملہ 32 ٹاورس نصب کرچکا ہے ۔ باقی 3 ٹاورس کا کام قریب الختم ہے ۔ اس بات کا انکشاف جنرل مینجر بی ایس ین یل مسٹر پدمنابھیم نے مستقر محبوب نگر پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب شروع ہونے والے نئے سال سے بی ایس ین یل کی خدمات میں زبردست پیشرفت ہوجائے گی ۔ انہوں نے بی ایس این ایل پلان کے تحت ریچارج کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین کو بہتر سے بہتر پلان فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ۔ 100 روپئے سے ایک ہزار روپئے کے ریچارج تک فُل ٹاک ٹائم دیا جارہا ہے جبکہ 1000 روپئے سے 4990 روپئے تک ریچارج پر 10 فیصد زائد ٹاک ٹائم اور 5000 روپئے سے 10,000 روپئے تک ریچارج پر 20 فیصد زائد ٹاک ٹائم دیا جائیگا ۔ اسی طرح انہوں نے ایس ایم ایس کی دلکش شرح سے بھی اخباری نمائندوں کو واقف کروایا ۔ انہوں نے اپنے صارفین سے اپیل کی کہ وہ براڈبانڈ خدمات کے تعلق سے شکایت کرتی ہو تو ٹول فری نمبر 1503 پر درج کراسکتے ہیں ۔ میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ دیہاتوں میں برقی کٹوتی سے مسائل درپیش ہیں لیکن اس سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پریس کانفرنس میں منوہر ریڈی آئی ایف اے ، ڈی ای باشاہ ولی کے علاوہ دیگر عہدیداران شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT