Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / بی ایس پی اگر ایس پی ۔کانگریس اتحاد میں شامل ہوتی تو بی جے پی کا صفایا ہوجاتا : آزاد

بی ایس پی اگر ایس پی ۔کانگریس اتحاد میں شامل ہوتی تو بی جے پی کا صفایا ہوجاتا : آزاد

غازی آباد۔5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس ۔ ایس پی اتحاد میں اگر بی ایس پی بھی شامل ہوجاتی تو اترپردیش سے بی جے پی کا مکمل صفایا ہوسکتا تھا ۔ غلام نبی آماد نے مسلم اکثریت علاقہ کائیلہ بھٹہ میں ایک پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تین جماعتیں اترپردیش سے بی جے پی کا صفایا کرسکتی تھیں ‘‘ تاہم آزاد نے عوام پر زور دیا کہ وہ بی ایس پی کے حصہ میں ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممکن ہے کہ مایاوتی کی یہ پارٹی انتخابات کے بعد بھاجپا سے ہاتھ ملائے گی ۔ غلام نبی آزاد نے اپنے اس یقین کا اظہارکیا کہ ایس پی ۔ کانگریس اتحاد کو اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT