Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / بی ایس پی ایم پی کی درخواست ضمانت پر آج سماعت

بی ایس پی ایم پی کی درخواست ضمانت پر آج سماعت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت بی ایس پی کے رکن پارلیمان دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کرے گی جن پر اپنی بیوی جاگیرتی سنگھ کے ہمراہ اپنی گھریلو ملازمہ کے قتل معاملہ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لوکیش کمار شرما جو درخواست ضمانت پر آج سماعت کرنے والے تھے لیکن اس معاملہ کی تحقیقات کرنے والے

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت بی ایس پی کے رکن پارلیمان دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کرے گی جن پر اپنی بیوی جاگیرتی سنگھ کے ہمراہ اپنی گھریلو ملازمہ کے قتل معاملہ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لوکیش کمار شرما جو درخواست ضمانت پر آج سماعت کرنے والے تھے لیکن اس معاملہ کی تحقیقات کرنے والے آفیسر کے عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے سماعت کو کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ دھننجے اتر پردیش کے جونپور حلقہ انتخاب سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔

بی جے پی ’’ مودی لہر‘‘ سے
استفادہ کی خواہاں
چینائی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی جس نے تملناڈو میں 24اپریل کو منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات میں چھ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے سے اتفاق کرلیا ہے، وہیں اب وہ ’’ مودی لہر ‘‘ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلہ میں جلد ہی ایک حکمت عملی بھی وضع کرے گی۔ ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر رادھا کرشنن نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT