Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / بی ایس پی رکن اسمبلی کو ایک کروڑ روپے تاوان کی دھمکی ملی

بی ایس پی رکن اسمبلی کو ایک کروڑ روپے تاوان کی دھمکی ملی

لکھنو، 12اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بلیا کے رسڈا اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے رکن اسمبلی اوما شنکر سنگھ کو کروڑ روپے تاوان دینے کی دھمکی ملی ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔لکنھو کے سینئر پولیس سپرنٹندنٹ کلاندھی نیتھانی نے اتوار کو بتایا کہ اسمبلی سے ای میل کے ذریعہ ایک کروڑروپے کی مانگ کی گئی ہے ۔ پولیس نے عوامی نمائندے کی شکایت پر معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں گومتی نگر پولیس تھانہ میں رکن اسمبلی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے مطابق ان کے نجی ای میل پرچھ اگست کو یہ دھمکی والی ای میل آئی تھی۔ ای میل میں مافیا ڈان داود ابراہیم کی تصویر لگی ہے ۔اس سے پہلے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی اراکین اسمبلی کو اس طرح کی دھمکی مل چکی ہے ۔ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کو ان معاملات کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔بہرحال ان میں سے اب تک کسی بھی معاملہ کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT