Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / بی ایس پی سے خارج نسیم الدین صدیقی کی کانگریس میں شمولیت

بی ایس پی سے خارج نسیم الدین صدیقی کی کانگریس میں شمولیت

لکھنؤ22 فروری(سیاست ڈاٹ کام ) نسیم الدین صدیقی جو کبھی بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا دایاں ہاتھ ہوا کرتے تھے، جمعرات کو راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھامیں گے۔ ان کیساتھ تین سابق وزرا ، چار سابق ارکان پارلیمنٹ، تین سے چار درجن سابق ایم ایل ایز کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس میں شمولیت کے سوال پر نسیم نے کہا کہ کانگریس ہی ملک کو ترقی دلا سکتی ہے۔ واضح رہیکہ بی ایس پی کا سب سے بڑا مسلم چہرہ رہے نسیم الدین صدیقی کی کبھی پارٹی میں طوطی بولتی تھی۔ لیکن پچھلے سال مایاوتی نے پیسوں کے لین دین میں اسکینڈل کے الزام میں انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد نسیم الدین نے مایاوتی پر پیسے وصول کرنے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کئی آڈیو ٹیپ بھی جاری کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT