Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / بی ایس پی کو ملک سے نہیں کالا دھن سے محبت

بی ایس پی کو ملک سے نہیں کالا دھن سے محبت

بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین کا الزام
جالندھر، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور مرکزی انتخابی کمیٹی کے رکن شہنواز حسین نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو کالے دھن پر بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ۔مسٹر شہنواز حسین نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے بی ایس پی کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 104 کروڑ روپے اور پارٹی سربراہ مایاوتی کے بھائی آنند کے اکاؤنٹ میں 1.43کروڑ روپے جمع ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد محترمہ مایاوتی کو کالے دھن پر گفتگو کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ۔شہنواز حسین نے آج یہاں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ای ڈی کی کارروائی کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹ بندي کی مخالفت میں پارلیمنٹ میں طویل وسیع تقریر کرنے والی محترمہ مایاوتی کی حب الوطنی اجاگر ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نوٹ بندي کا سب سے زیادہ مخالفت ملک کی چار بڑی پارٹیاں بہوجن سماج پارٹی، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، کانگریس نیز لالو پرساد کی آر جے ڈی طرف سے کی جارہی تھی۔ نہوں نے کہا کہ اصل میں یہ پارٹیاں ملک سے محبت نہیں بلکہ اپنی کالے دھن کو بچانے کیلئے مخالفت کر رہی تھیں۔ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) میں 12 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ کرنے والی یہ پارٹی اب نوٹ بندی سے بہت ناراض ہے ۔

TOPPOPULARRECENT