Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / بی ایس پی کے 100امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

بی ایس پی کے 100امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

36 مسلم ، 17 دلت اور 13 برہمن کے علاوہ 3 خاتون امیدوار
لکھنؤ،5جنوری(سیاست ڈاٹ کام)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اترپردیش ریاستی اسمبلی انتخابات کی 403سیٹوں پر آئندہ 11فروری کو شروع ہونے والے الیکشن کے لئے اپنے 100امیدواروں کے نام کی فہرست کا اعلان کردیا ہے ۔پارٹی کی یہاں جاری امیدواروں کی اس فہرست میں سہارن پور ضلع کے بیہٹ اسمبلی علاقے سے محمد اقبال،نکڑ سے نوین ،سہارن پور شہر سے مکیش دکشت،سہارن پور دیہی سے (محفوظ) جگپال سنگھ،دیوبند سے ماجد علی،رام پور سے منی ہارن (محفوظ) رویندر کمار مولہو،گنگوہ علاقے سے محمد اسلام کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔مظفر نگر ضلع کے بڑھانا سیت سے محترمہ سیدہ بیگم ،چرتھاول سے نور سلیم رانا،پرقاضی سے (محفوظ) انل کمار،مظفر نگر شہر سے راکیش کمار شرما،کھتولی سے شیوان سنگھ سینی،میراپور سے نوازش عالم خان کو میرٹھ ضلع کے سیوال خاص اسمبلی سیٹ سے ندیم احمد،درھنا سے حافظ محمد عمران،ہستنا پور سے (محفوظ) یوگیش ورما،کٹھور سے گجراج سنگھ،میرٹھ کینٹ سے ستیندر سولنکی،میرٹھ شہر سے پنکج جولی،میرٹھ جنوبی سے حاجی محمد یعقوب کو امیدوار بنایا ہے ۔بہوجن سماج پارٹی نے حکومت بنانے کے لئے اپنی دعویداری کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے مغربی اترپردیش کی 100سیٹوں میں سے 36 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان سیٹوں پر پہلے اور دوسرے مرحلے کے لئے 11 اور 15 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ امیدواروں کی دوسری فہرست کل جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پارٹی دیگر جماعتوں سے کوئی معاہدہ نہیں کرے گی اورتنہا  الیکشن لڑے گی۔ پارٹی نے 100سیٹوں کے لئے 36مسلم ، 17 دلت، 13برہمن اور تین خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔پارتی نے کانگریس سے بی ایس پی میں شامل ہوئے ممبر اسمبلی نواب کاظم علی خان اور دلنواز خان کو رام پور ضلع کی سوار اور بلند شہر کے سیانہ حلقوں سے ٹکٹ دیا ہے ۔ جب کہ ترنمول کانگریس سے بی ایس پی میں شامل ہوئے شیام سندر شرما کو متھرا ضلع کی مانٹ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT