Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایم برلا سائنس سنٹر میں کل کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسی ایشن کا مذاکرہ

بی ایم برلا سائنس سنٹر میں کل کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسی ایشن کا مذاکرہ

تلنگانہ کے سرکردہ سیاسی قائدین کی شرکت ، جناب عامر علی خاں صدر اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد۔13اپریل (سیاست نیوز) ملک میں تیزی سے تبدیل ہو رہے حالات اورپیدا ہونے والے مسائل کے حل میں سیاسی جماعتوں بالخصوص علاقائی سیاسی جماعتوں کے کردار پر کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے مذاکرہ میں ریاست تلنگانہ کے سرکردہ سیاسی قائدین شرکت کریں گے اور مستقبل میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور ملک کو فاشسٹ قوتوں سے محفوظ رکھنے کی تجاویز پیش کریں گے۔جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و نائب صدر کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن انڈین چیاپٹر نے بتایا کہ حیدرآباد یونٹ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس مذاکرہ کا عنوان ہی ’ ملک کے تبدیل ہورہے حالات میں علاقائی سیاسی جماعتوں کا کردار‘ ہے۔اس مذاکرہ میں صدر پردیش کانگریس کیپٹن این اتم کمار ریڈی‘ مسٹر کے وشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ تلنگانہ راشٹر سمیتی‘ مسٹر اے ریونت ریڈی رکن اسمبلی تلگو دیشم پارٹی‘ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی تلگو دیشم پارٹی‘ مسٹر کرشنا ساگر راؤ بھارتیہ جنتا پارٹی‘ مسٹر جی کشن ریڈی بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ مسٹر پی مدھو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ‘ مسٹر سید عزیز پاشاہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا حصہ لیں گے۔ملک کی سیاست اور تیز تر تبدیلیوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس مذاکرہ میں شرکت کرسکتے ہیں۔15اپریل کو بھاسکر آڈیٹوریم بی ایم برلا سائنس سنٹر میں منعقد ہونے والے اس مذاکرہ کے نگران سینئر صحافی و سابق ریسیڈینٹ ایڈیٹر ٹائمس آف انڈیا ہوں گے۔کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن کے زیر اہتمام ہندستان کے حالات پر منعقد ہونے والے اس مذاکرہ میں مسٹر مہندر وید صدر کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن ‘ جئینت رائے چودھری سیکریٹری سی جے اے کے علاوہ دیگر ذمہ دار اور صحافی شرکت کریں گے۔کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن کے ذمہ داران نے صحافیوں ‘ سماجی کارکنوں اور تنظیموں کے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ وہ اس مذاکرہ میں شرکت کریں ۔اس مذاکرہ کے انعقادکا مقصد ملک کو فسطائی طاقتوں سے محفوظ رکھنے کیلئے علاقائی سیاسی جماعتوں کی حکمت سے آگہی حاصل کرتے ہوئے ان کے رول سے واقف ہونا ہے۔

TOPPOPULARRECENT