Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایم برلا سائنس سنٹر پر انڈو اٹالین ورکشاپ

بی ایم برلا سائنس سنٹر پر انڈو اٹالین ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : بی جی سدھارت ڈائرکٹر جنرل بی ایم برلا سائنس سنٹر کے بموجب بی ایم برلا سائنس سنٹر ہندوستان میں اٹلی کی ایمبیسی اور یونیورسٹی آف یوڈائن ، اٹلی کے تعاون سے 5 اور 6 نومبر کو انڈو اٹالین ورکشاپ ’ آئی ٹی : ایجوکیشن ، ریسرچ اینڈ انڈسٹری ‘ کا اہتمام کررہا ہے ، جو کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی فیکلٹی اور طلبہ ، آئی ٹی پروفیشنلس کے لیے ورکشاپ اور بنیادی کورس ہے ۔ ورکشاپ میں معروف پروفیسرس کے ذریعہ لکچرس ہوں گے ۔ یورپ کے پروفیسرس جیسے پروفیسر فیورئیو ہانسل ، پروفیسر کارلوٹاسواٹلی ہے اور حیدرآباد سے دیکر سینئر ماہرین تعلیم شریک ہوں گے ۔ عنوانات میں اے آئی برائے اسمارٹ سٹیز ، بگ ڈیٹا انالیٹیکس ، ڈیجیٹل انڈیا فار ایجوکیشن گورننس اینڈ امپاورمنٹ آف دی پیویل آئی ٹی شعبہ میں تنظیمی کلچر اور ایمپلائی پروڈکٹیویٹی شامل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT