Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / بی این پی کا کل سے دوبارہ بنگلہ دیش بند

بی این پی کا کل سے دوبارہ بنگلہ دیش بند

ڈھاکہ /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی بی این پی نے اتوار کے دن سے دوبارہ 72 گھنٹے کا ملک گیر بند منانے کا اعلان کیا ہے، تاکہ ملک میں سیاسی وابستگی سے بالاتر انتظامیہ کے تحت تازہ انتخابات کے مطالبہ میں شدت پیدا کی جاسکے۔ بی این پی 20 پارٹیوں کا اتحاد ہے، جو عوامی لیگ حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہاں ہے۔ اس نے گزشتہ عا

ڈھاکہ /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی بی این پی نے اتوار کے دن سے دوبارہ 72 گھنٹے کا ملک گیر بند منانے کا اعلان کیا ہے، تاکہ ملک میں سیاسی وابستگی سے بالاتر انتظامیہ کے تحت تازہ انتخابات کے مطالبہ میں شدت پیدا کی جاسکے۔ بی این پی 20 پارٹیوں کا اتحاد ہے، جو عوامی لیگ حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہاں ہے۔ اس نے گزشتہ عام انتخابات کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ جوائنٹ جنرل سکریٹری بی این پی صلاح الدین احمد نے کہا کہ اتوار کو ملک گیر سطح پر جلوس نکالے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT