Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بی ایچ ای ایل تروچرلہ پلی میں تقررات کا اعلان،آن لائن درخواستوں کی طلبی

بی ایچ ای ایل تروچرلہ پلی میں تقررات کا اعلان،آن لائن درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمٹیڈ ( بی ایچ ای ایل ) تروچراپلی کی جانب سے 918 مختلف جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جائیدادوں میں فٹر 330 ، ویلڈر 240 ، ٹرنر 25 ، مشنسٹ 35 ، الکٹریشین 75 ، واٹر مین 20 ، الکٹرانک میکانک 15 ، انسٹرومنٹ میکانک 20 ، اے سی اینڈ ریفریجریشن میکانک 20 ، ڈیزل میکانک 15 ، ڈرافٹ مین ( میکانیکل ) 15 ، سٹ میٹل ورکر 15 ، پروگرام اینڈ سسٹم اڈمنسٹریشن اسسٹنٹ 50 ، فورجہ اینڈ ہیٹ ٹریٹر 10 ، کارپینٹر 15 ، پلمبر 15 ، ایم ایل ٹی پاتھالوجی 3 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے متعلقہ ٹریڈ کے مطابق ایس ایس سی / انٹر کامیابی کے ساتھ متعلقہ ٹریڈ میں این سی ٹی وی ٹی کی آئی ٹی آئی سرٹیفیکٹ کے علاوہ کمپنی کے اصول کے مطابق تجربہ رکھنے والے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کی عمر یکم اپریل تک 18 تا 27 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ bheltry.co.in ملاحظہ کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT