Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / بی ایچ ای ایل میں آئندہ ماہ نجی کاری کا امکان

بی ایچ ای ایل میں آئندہ ماہ نجی کاری کا امکان

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے آئندہ مالیاتی سال نجی کاری کیلئے پبلک سیکٹر یونٹس کی فہرست تیار کرلی ہے اور اپریل میں بی ایچ ای ایل سے اس کا آغاز ہوگا تاکہ سال 2015-16ء کیلئے 41 ہزار کروڑ روپئے حاصل کرنے کا نشانہ پورا کیا جاسکے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ نجی کاری نے بی ایچ ای ایل میں حصص کی یہ فروخت کیلئے بیرون ممالک لندن ، سنگاپور اور ہانگ کانگ میں روڈ شوز منعقد کئے۔ اس وقت بی ایچ ای ایل کے ایک حصص کی قیمت 260.75 روپئے ہے اور 12.23 کروڑ سے زائد حصص فروخت کرنے پر حکومت کو سرکاری خزانے میں تقریباً 3,200 کروڑ روپئے کی رقم حاصل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT