Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بی ایچ ای ایل میں ٹرینی انجینئرس کی جائیدادوں پر تقررات

بی ایچ ای ایل میں ٹرینی انجینئرس کی جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بھارت ہیوی الکٹریکلس لمٹیڈ ( بی ایچ ای ایل ) میں مخلوعہ انجینئرس ٹرینی کی 50 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جائیدادوں میں میکانیکل 30 ، الیکٹریکل 20 ، قابلیت کے اعتبار سے بی ای / بی ٹیک ، پانچ سالہ ماسٹر ڈگری یا ڈیول ڈگری اور گیٹ 2018 کے امتحانات میں کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کی عمر یکم ستمبر تک 27 سال سے زائد نہ ہونی چاہئے اور پی جی امیدواروں کی عمر 29 برس سے زائد نہ ہو ۔ پروبیشنری مدت ایک سالہ ہوگی ، پے اسکل 24,900 ، 50,500 ہوگا ۔ انتخاب گیٹ 2018 اسکور اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ گیٹ اسکور کی بنیاد پر انٹرویو کے لیے 1:10 کے مطابق طلب کیا جائے گا ۔ درخواست آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 12-3-2018 مقرر ہے جب کہ فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 13 مارچ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ bheledn.com ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT