Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بی ایچ یو میں لاٹھی چارج کی عدالتی تحقیقات ہو گی

بی ایچ یو میں لاٹھی چارج کی عدالتی تحقیقات ہو گی

وارانسی۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندویونیورسٹی (بی ایچ یو)میں منچلوں سے پریشان طالبات کے احتجاجی مظاہرے پر23 ستمبرکی رات کئے گئے لاٹھی چارج معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے گی۔یونیورسٹی کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر راجیش سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر گریش چندر ترپاٹھی نے گزشتہ رات یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وی کے ڈکشٹ کی سربراہی میں ایک عدالتی جانچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی اوریہ کمیٹی پورے معاملے کی جانچ کرے گی۔ڈاکٹر سنگھ نے عدالتی تحقیقات شرو ع کرنے اور اس سے متعلق رپورٹ آنے کی کوئی متعینہ تاریخ نہیں بتائی۔

زمینی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سچن کی اپیل
ممبئی ۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر نے آج عوام سے اپیل کی کہ اپنے شہر اور اپنے اطراف و اکناف کا ماحول صاف ستھرا رکھیں تاکہ یہ نہ صرف خوبصورت لگے بلکہ یہ مقام صحت بخش بن جائے ۔ سچن نے مرکزی حکومت کی ’ سوچھتاہی سیوا‘ مہم کی تائید و حمایت میں آج پیام جاری کیا اور بہ نفس نفیس سب اربن باندرا کی سڑکوں پر جھاڑو لیکر صفائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT