Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / بی ایچ یو میں ہنگامہ:پراکٹر کی گاڑی پرپتھراؤ

بی ایچ یو میں ہنگامہ:پراکٹر کی گاڑی پرپتھراؤ

وارانسی۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ایک ریسرچ اسکالراور اس کے ہم جماعت کے درمیان جھگڑے کے بعد گزشتہ شب مشتعل طلبہ نے یہاں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’رویا ہاسٹل‘ کے ریسرچ اسکالر سدھانشو کے ساتھ کچھ طلباکی مارپیٹ کے بعد تنازعہ بڑھ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیف پراکٹر پرو فیسروینا سنگھ موقع پر پہنچیں۔ اُسی درمیان اُن کی گاڑی کے ساتھ یونیورسٹی کی ایک بس پر پتھراؤ کیا گیا، جس سے دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پتھراؤ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔اس سلسلہ میں تین طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس اُن سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ دوسری طرف، بی ایچ یو۔آئی آئی ٹی کے طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں کل منعقد ہ ’ڈی جے نائٹ‘ کی حمایت اور مخالفت میں طلبہ کے دو گروپوں نے الگ الگ ہنگامہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT