Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایڈ خانگی کالجس میں اسپاٹ داخلے، رہنمایانہ خطوط کی اجرائی

بی ایڈ خانگی کالجس میں اسپاٹ داخلے، رہنمایانہ خطوط کی اجرائی

10 نومبر سے قبل اعلامیہ کی اجرائی، کنوینر ٹی ایس ایڈسیٹ پروفیسر بی پرساد کا بیان
حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تلنگانہ اسٹیٹ ایڈسیٹ 2015 کے اہل (کوالیفائی) امیدواروں کے لئے بی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے منعقدہ کونسلنگ کے اختتام پر خانگی بی ایڈ کالجس میں باقی رہ گئیں نشستوں پر داخلوں کیلئے اسپاٹ ایڈمیشنس کے ذریعہ داخلے دینے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ پروفیسر بی پرساد کنوینر ٹی ایس ایڈسیٹ 2015 ء کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ خانگی بی ایڈ کالجوں میں پُر نہ ہونے والی نشستوں پر اسپاٹ ایڈمیشن دیئے جاسکتے ہیں اور یہ داخلے کالج کی سطح پر ہی دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں خانگی بی ایڈ کالجوں کے انتظامیوں کو باقاعدہ طور پر اسپاٹ ایڈمیشنس کیلئے رہنمایانہ خطوط روانہ کردیئے گئے ہیں۔ ان رہنمایانہ خطوط کی روشنی میں کالج انتظامیوں کو واضح طور پر یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اپنی مخلوعہ نشستوں کی تعداد کو واضح کرتے ہوئے تفصیلی اعلامیہ برائے ’’اسپاٹ ایڈمیشن‘‘ جاری کریں اور یہ اعلامیہ بھی 10 نومبر سے قبل کوئی ایک کثیر الاشاعت روزنامہ میں شائع کروایا جانا چاہئے اور اس اعلامیہ کی روشنی میں اسپاٹ ایڈمیشن کے لئے مقررہ تاریخ کو اہل امیدوار کالج سے رجوع ہوکر اپنے داخلہ کیلئے کوشش کرسکتے ہیں۔ اس طرح اسپاٹ ایڈمیشن کے ذریعہ داخلہ 17 نومبر سے قبل حاصل کرلیا جانا چاہئے۔ 17 نومبر کے بعد کسی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ٹی ایڈ سیٹ 2015 ء کے ایسے اہل امیدوار جو بی ایڈ میں شرکت کے خواہش مند ہوں وہ اس موقع سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT