Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بی ایڈ داخلے ، پہلے مرحلے میں 37,844 نشستیں الاٹ

بی ایڈ داخلے ، پہلے مرحلے میں 37,844 نشستیں الاٹ

وشاکھاپٹنم ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : ایڈسیٹ 2014 میں اہل قرار دئیے گئے ۔ امیدواروں کے لیے انجام دی گئی ویب مبنی کونسلنگ کے پہلے مرحلے کے دوران آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں موجود مختلف بی ایڈ کالجس میں جملہ 37 ہزار 844 نشستیں الاٹ کی گئیں ۔ مخلوعہ نشستوں کی وجہ تعداد 8 ہزار 866 بتائی گئی ہے ۔ ویب مبنی کونسلنگ کے قطعی مرحلے کا انعقاد 18 تا 21 اک

وشاکھاپٹنم ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : ایڈسیٹ 2014 میں اہل قرار دئیے گئے ۔ امیدواروں کے لیے انجام دی گئی ویب مبنی کونسلنگ کے پہلے مرحلے کے دوران آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں موجود مختلف بی ایڈ کالجس میں جملہ 37 ہزار 844 نشستیں الاٹ کی گئیں ۔ مخلوعہ نشستوں کی وجہ تعداد 8 ہزار 866 بتائی گئی ہے ۔ ویب مبنی کونسلنگ کے قطعی مرحلے کا انعقاد 18 تا 21 اکٹوبر ہوگا ۔ جب کہ بعد ازاں شامل کئے جانے والے کالجس کی بھی ویب کونسلنگ ہوگی ۔ کنوینر ایڈ سیٹ 2014 این وینکٹا راؤ نے پیر کو یہاں اس بات سے مطلع کیا ۔ دونوں ریاستوں میں 578 بی ایڈ کالجس ہیں جن میں 46 ہزار 700 نشستیں مختلف میتھماڈولوجیز میں کنوینرس کوٹہ کے تحت دستیاب ہیں ۔ بتایا گیا کہ 1 لاکھ 47 ہزار 118 اہل امیدواروں کے منجملہ 82 ہزار 509 امیدوار نے اپنی تفصیلات کے لیے آن لائن کو چنا ۔ پروفیسر وینکٹا راؤ نے بتایا کہ بی ایڈ کلاس ورک کا 7 اکٹوبر سے آغاز کردیا جائے گا ۔ اور امیدواروں کو چاہئے کہ وہ انہیں الاٹ کردہ کاپس پر 13 اکٹوبر کو یا اس سے قبل رپورٹ پیش کریں اور عارضی الاٹمنٹ لیٹر داخل کریں ۔ جب کہ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی مطلع کیا جاسکتا ہے ۔ الاٹمنٹ لیٹر ایڈسیٹ ویب سائٹ edcet.apsche.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ تمام بی ایڈ کالجس کے پرنسپالس کو ہدایت دی گئی ہے کہ رپورٹ کرنے والے امیدواروں اور 15 اکٹوبر 5 بجے شام تک کنوینر کو رپورٹ نہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست تیار کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT