Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایڈ کی ایڈسیٹ ویب کونسلنگ

بی ایڈ کی ایڈسیٹ ویب کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ میں داخلے کے لیے ایڈسیٹ کی ویب کونسلنگ مضمون واری اساس پر اسنادات کی تصدیق کے بعد کالجس کے لیے ویب آپشن پر جاری ہے ۔ 9  جولائی ، 10 جولائی اور 11 جولائی کو سوشیل اسٹیڈیز مضمون کے اسنادات کی تصدیق ہلپ لائن سنٹر پر کروانا ہے جب کہ انگلش ، فزیکل سائنس ، میاتھس کے امیدوار جو اسنادات کی تصدیق کراچکے ان کے لیے ویب آپشن کالجس کے لیے 9 اور 10 جولائی کو رکھا گیا ہے ۔ بیالوجیکل سائنس کے امیدواروں کے لیے 10 اور 11 جولائی کو ہے اور سوشیل اسٹیڈیز کے لیے 11 اور 12 جولائی کو ویب آپشن کرنا ہوگا ۔ ویب آپشن کے لیے امیدوار ذیل کے ویب سائٹ کو دی گئی تواریخ کو لاگ آن کرتے ہوئے رینک ، ہال ، ٹکٹ نمبر کے ذریعہ رجسٹرڈ موبائل نمبر دے جس پر OTP ون ٹائم پاس ورڈ آئے گا ۔ اس کے ذریعہ کالجس کے انتخاب کے لیے ویب آپشن tsedcet.tsche.in پر ویب آپشن منتخب کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT