Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / بی بی سیدہ زینبؓ کے روضہ کے قریب دھماکہ

بی بی سیدہ زینبؓ کے روضہ کے قریب دھماکہ

8 افراد ہلاک ۔ 20 زخمی ۔ آئی ایس نے ذمہ داری قبول کرلی
دمشق 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرتہ بی بی سیدہ زینب ؓ کے روضہ مبارک کے قریب ہوئے کار بم دھماکہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی نے یہ اطلاع دی ۔ دہشت گرد گروپ آئی ایس نے ادعا کیا ہے کہ الدیابیہ کے قریب ہوئے اس بم حملہ کیلئے وہ ذمہ دار ہے ۔ یہ ٹاؤن حضرتہ بی بی سیدہ زینب ؓ کے روضہ کی زیارت کیلئے آنے والے زائرین کیلئے باب الداخلہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس حملہ میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے یہ اطلاع دی ۔ حقوق انسانی کیلئے کام کرنے والے شامی گروپ نے حملہ میں مہلوکین کی تعداد 8 بتائی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مہلوکین میں عام شہری بھی شامل ہیں یا نہیں۔ کہا گیا ہے کہ ایک تعمیراتی سائیٹ کے قریب واقع چیک پوائنٹ پر یہ حملہ کیا گیا اور دھماکہ کے نتیجہ میں زمین میں ایک چھوٹا سا گڑھا بھی ہوگیا ۔ چیک پوائنٹ کے ایک گارڈ نے بتایا کہ جب ایک مشتبہ پک اپ ٹرک قریب آ رہی تھی بم کا پتہ چلانے والے آلہ نے الرٹ دینا شروع کردیا تھا ۔ ہم نے چیک پوائنٹ پر گاڑی روکی اور جب ہم اس کی تلاشی لے رہے تھے کار میں سوار افراد نے دھماکہ کردیا ۔ گارڈ کے بموجب مرنے والوں میں اس کے رفقائے کار شامل ہیں۔ دھماکہ کی شدت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں چیک پوائنٹ کے قریب واقع ایک ہوٹل کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔      )

TOPPOPULARRECENT