Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی بی نگر نمس ہاسپٹل میں آوٹ پیشنٹ خدمات کا آغاز

بی بی نگر نمس ہاسپٹل میں آوٹ پیشنٹ خدمات کا آغاز

بھونگیر /7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر ڈیویژن کے بی بی نگر منڈل کے موضع رنگاپور میں واقع نمس NIMS کی عمارت میں آوٹ پیشنٹ خدمات کا ا فتتاح ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی اور وزیر برقی جگدیشور ریڈی نے کیا ۔ میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے غریب عوام کو کارپوریٹ سطح کے معالجہ و طبی سہولتوں کو بہم پہونچانے کے کے سی آر حکومت کے عزآئم کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقہ کے عوام کی دیرینہ خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے نمس ہاسپٹل بی بی نگر کی عمارت میں آوٹپیشنٹ خدمات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ مزید کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ عوام کو ہر شعبہ حیات میں خود مکتفی بناتے ہوئے سارے ملک میں ریاست کو فقیدالمثال بنانے کا عزم رکھتی ہے ۔ واضح رہے کہ آندھرائی قیادت کے جانبدارانہ سلوک سے برفدان کی نظر ہوگئے بی بی نگر نمس ہاسپٹل پراجکٹ پر ریاست کی تشکیل کے بعد عوام کے سی آر کی قیادت میں ہاسپٹل کی شروعات کی امیدیں تھے لیکن بالاآخر کے سی آر نے نمٹس کو ایمس میں تبدیل کردینے کی تجاویز سے کافی کوششیں بھی کیں لیکن اس کے ثمرآور ہونے کے امکانات کا شائبہ بھی کہیں نظر نہیں آرہا تھا اور عوامی تشویش برقرار تھی ۔ شائد اسی ازالہ کیلئے ریاستی حکومت نے قابل تحسین اقدام کریت ہوئے آج جو کوشش کی ہے شاید مستقبل میں اس کے مثبت نتائج کی امید کی جاسکتی ہے ۔ حکومت کو عددی اکثریت کے باوجود عوام کو مطمئین کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس پروگرام میں بھونگیر ا یم پی ڈاکٹر بور نرسیا گوڑ ، بھونگیر ایم ایل اے ، پی شیکھر ریڈی ، ایم ایل سی کے پربھاکر و محکمہ صحت کے سرکردہ عہدیداروں کے علاوہ سرکردہ سیاستی قائدین و ضلع کے اعلی عہدیداروں و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT