Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بی بی کے علم کے جلوس میں ہاتھی

بی بی کے علم کے جلوس میں ہاتھی

بِدک جانے سے کچھ دیر کیلئے سراسیمگی
حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (سیاست نیوز) بی بی کے علم کے جلوس میں ہاتھی بِدک جانے سے کچھ دیر کیلئے جلوسیوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔ بی بی کا الاوہ واقع دبیرپورہ سے جیسے ہی سواری علم مبارک برآمد ہوئی، اس کے ساتھ ہی اچانک ہاتھی بِدک گیا۔فوری طور پر ہاتھی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ جنگلات کے عہدیدار اور پولیس کے اہلکار قریب پہنچ گئے۔ جیسے ہی بی بی کا علم الاوہ سے باہر آیا، کچھ ہی دیر میں ہاتھی نے سامنے جھکنا شروع کردیا جس کی وجہ بتائی جارہی ہے کہ اچانک بھاری مجمع سامنے ہونے کے سبب ہاتھی آگے بڑھنے سے رُک گیا۔ ہاتھی کو آگے بڑھانے کیلئے چند منٹوں کی کوشش کی گئی لیکن ہاتھی نے سامنے کے پیر کے ذریعہ بیٹھنا شروع کردیا تھا جسے روکنے کی کوشش کی گئی جس میں بلاآخر  کامیابی حاصل ہوئی۔ہاتھی کی اس اچانک حرکت سے سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں اور عوام میں کچھ دیر کیلئے خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا جس پر چند ہی منٹوں میں قابو پالیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT